
یہ ہے وہ وہیات فلم جو اب ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
ہمیں اس طرح کی فلموں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔
میکرز کہتے ہیں کہ ہم نے اس فلم کے ذریعے معاشرے کی بڑی برائی کو ہائی لائٹ کیا ہے، میں کہتا ہوں کہ کوئی بھی میسج ہو، بغیر فحاشی کے بھی آپ لوگ سمجھا سکتے ہیں۔
فحاشی اگر اتنی ہی کارآمد ہے آپ لوگوں کے لیے، تو ماضی کی بہت سی فحاش اداکارائیں شادی کر کے گمنامی کی زندگی کیوں گزار رہی ہیں؟ وہ اس گند کو آ کر اب کیوں اون نہیں کرتیں؟
مان لیں بے حیائی کی عمر زیادہ لمبی نہیں ہوتی، بہت سی مثالیں موجود ہیں جن میں سے دو کے نام فی الحال مجھے یاد آ رہے ہیں: انیتا ایوب اور قندیل بلوچ۔ کہاں ہیں یہ آج کل؟
جب کہ ہماری بہت سی اداکارائیں بہت عرصے سے نہ صرف اپنی حدود میں رہتے ہوئے میڈیا میں کام کر رہی ہیں بلکہ ایک اچھی شادی شدہ زندگی بھی گزار رہی ہیں، جن کا کیریئر بہت لمبا چل رہا ہے۔ آپ کو آخر میں اسلامی احکام پر ہی آنا ہوتا ہے تو یہ خیال شروع ہی کیوں کرتے ہیں؟
سمجھداری کے ساتھ شادی
کیوں زیادہ تر اداکارائیں سمجھداری کے ساتھ وقت پر شادی کرنے کا فیصلہ کر کے ایک طرف ہو جاتی ہیں؟ ایمن اور مینل کی مثال آپ کے سامنے ہے، جو دونوں بہنیں شادی کر کے اچھی زندگی گزار رہی ہیں، اگرچہ انہوں نے جتنا بھی کام کیا، اپنی لمٹ میں رہتے ہوئے کیا۔
دیکھیں، جب ہماری اداکاراؤں کی شادی کی عمر ہوتی ہے اس وقت ان کے اچھے رشتے آ رہے ہوتے ہیں، تو وہ انہیں ٹھکرا کر میڈیا کے کام کو ترجیح دیتی ہیں۔ بہت کام کر کے پیسے بنا کر ایک وقت آتا ہے جب وہ خود شادی کرنا چاہتی ہیں تو پھر ان سے کوئی شادی کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ اسی لیے سمجھدار لڑکیاں وقت پر شادی کر کے گھر داری دیکھتی ہیں۔
ہمارے ہاں صنم چوہدری اور سارا چوہدری کی بھی مثالیں موجود ہیں، جنہوں نے میڈیا کی نسبت اپنی شادی شدہ زندگی اور دین کو ترجیح دی۔ ایسا نہیں ہے کہ ان کا روزگار بند ہو گیا، صنم چوہدری اب بھی عزت کے ساتھ برانڈ پروموشن کر رہی ہیں اور اچھے پیسے کما رہی ہیں۔
میرے دوستوں میں ایسے دوست بھی ہیں جنہوں نے اپنے وقت کی مشہور اداکارہ سے شادی کی اور انہوں نے خود گھر بیٹھنے کو ترجیح دی، جن سے آج بھی میرا ملنا ہے اپنی فیملی کے ساتھ۔
ان اداکاروں کے شوہروں حضرات سے بھی گذارش ہے جنہوں نے اپنی بیویوں کو آزادی دی ہوئی ہے اور ان کے بچے ابھی چھوٹے ہیں، اُس وقت کا سوچیں جب بچے بڑے ہوں گے تو سمجھ آئے گی، وہ سوال بھی کر سکتے ہیں۔
جو لوگ کہتے ہیں کہ تم کیوں بول رہے ہو؟ کیا ٹھیکے دار ہو؟ تو ان کے لیے میرا جواب یہ ہے کہ آپ کے پاس آج سوشل میڈیا ہے، تو کیا صرف فضول پوسٹیں اور اپنا لائف اسٹائل دکھانے کے لیے ہے؟ کچھ ایسا نہ کریں کہ ہماری کچھ اصلاح ہی ہو؟
یہ تحریر پڑھنے اور مجھے سپورٹ کرنے والوں کا بہت شکریہ۔ اسے شیئر ضرور کروائیں۔
خُرم صلاح الدین
Follow me on Instagram: @khurram.salahuddin81





تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں