BBC Report on Pakistani Drama Industry: Payments Controversy or Misleading Narrative
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری: ادائیگیوں کا تنازع یا BBC کی یکطرفہ رپورٹ؟
بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں چند پاکستانی فنکار اور ایک ڈائریکٹر اپنی ادائیگی دیر سے ملنے یا نہ ملنے کی بات کر رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ادائیگی کے مسائل موجود ہیں، لیکن یہ خبر یکطرفہ لگتی ہے، جس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ہماری پوری انڈسٹری ہی خراب ہے۔ یہ اُن پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ زیادتی ہو گی جو وقت پر ادائیگی کرتے ہیں۔
جن فنکاروں نے اس رپورٹ میں شکایات کی ہیں وہ بھی دن رات اسی انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، تو ان میں یہ ہمت ہونی چاہیے کہ وہ اُن پروڈکشن ہاؤسز کے نام لیں جنہوں نے اُن کی ادائیگی روکی، اور خاص طور پر اُن کا ذکر بھی لازمی کریں جو وقت پر پیمنٹ کرتے ہیں۔
جیسے کہ Big Bang، iDream، Six Sigma، M.D Productions، Momal Productions، 7th Sky اور Green Entertainment۔ مجھے جتنا علم ہے، یہ سب پروڈکشن ہاؤسز وقت پر ادائیگیاں کر رہے ہیں۔ اگر یہ پیمنٹ نہ کریں تو اِن کا کام کیسے چلے گا اور پھر لوگ اِن کے ساتھ کام کیوں کریں گے؟
کچھ عرصہ پہلے واقعی صورتحال بہت خراب تھی اور پیمنٹ اکثر پھنسی رہتی تھی، لیکن آج کل حالات اُس طرح کے نہیں ہیں جیسے اس رپورٹ کو دیکھ کر لگ رہا ہے۔ مزید یہ کہ جن پروڈکشن ہاؤسز کے میں نے نام لیے ہیں، میری معلومات کے مطابق وہ آج کل وقت پر پیمنٹ کر رہے ہیں۔
اس کہانی میں ٹیکنیکل اسٹاف کا مؤقف بھی شامل ہونا چاہیے تھا۔ کیونکہ جہاں تک میرا تجربہ ہے، آج کل کے بڑے فنکار بغیر ایڈوانس پیمنٹ کے سیٹ پر آتے ہی نہیں۔ اصل میں نچلے اسٹاف کے پیسے زیادہ تر پھنستے ہیں۔ اور کچھ پروڈکشن ہاؤسز ایسے بھی ہیں جو پہلی قسط سے پہلے ہی اپنے اسٹاف کو تنخواہیں دیتے ہیں، جیسے Big Bang Entertainment۔ ایسے اداروں کو ہمیں اپریشیٹ کرنا چاہیے۔ ✅
بی بی سی کو ایک طرفہ کہانی نہیں دکھانی چاہیے تھی۔ جن فنکاروں اور ڈائریکٹرز نے اس میں بات کی ہے، انہیں کم از کم ان پروڈکشن ہاؤسز کا بھی ذکر کرنا چاہیے تھا جہاں انہیں نہ صرف وقت پر بلکہ بعض اوقات وقت سے پہلے بھی ادائیگیاں ملتی ہیں۔
اس رپورٹ میں پروڈکشن اسٹاف کے کھانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ انہیں مناسب کھانا نہیں دیا جاتا، لیکن میرے خیال میں یہ بھی درست تاثر نہیں ہے۔ جتنے پروڈیوسرز کو میں جانتا ہوں، سب اپنے اسٹاف کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھتے ہیں۔
یہ درست ہے کہ پہلے کے مقابلے میں آج کے حالات کافی بہتر ہیں۔ اگر یہ بڑے پروڈکشن ہاؤسز ادائیگیاں نہ کریں تو اس پیمانے پر ڈرامے بن ہی نہیں سکتے۔ ہاں، یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ پروڈکشن ہاؤسز آج بھی ادائیگیوں میں تاخیر کرتے ہیں، لیکن یہ کہنا کہ پوری انڈسٹری ایسی ہے، بالکل غلط ہوگا۔
اس کہانی میں شکایت کرنے والے فنکاروں اور ڈائریکٹرز کو کھل کر بات کرنی چاہیے تھی۔ اگر واقعی انہیں اتنے ہی مسائل ہیں تو یہ سوال بھی بنتا ہے کہ پھر وہ اسی انڈسٹری میں اتنا زیادہ کام کیوں کر رہے ہیں؟ انہیں اپنے بیانات کی وضاحت بھی کرنی چاہیے تاکہ یہ صاف ہو سکے کہ اصل مسئلہ کہاں ہے اور کن لوگوں کے ساتھ ہے، ورنہ پوری انڈسٹری پر منفی تاثر پڑتا ہے۔
By Khurram Salahuddin
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں