ماہا حسن کا نادیہ خان کے شو میں انکشاف — ڈرامہ انڈسٹری کی سچائی
ماہا حسن نے نادیہ خان کے پروگرام میں ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیے جانے اور کام دینے کے انداز پر بات کی ہے۔
انہوں نے کہا: "نادیہ خان آپ اتنی معصوم بن رہی ہیں جیسے آپ کو کچھ پتا ہی نہیں کہ اس انڈسٹری میں کیا کیا ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب آپ کے ماں باپ آپ کو منع کرتے ہیں تو آپ کو کیا مصیبت پڑی ہے کہ آپ یہاں آ کر اس ماحول میں کام کر رہی ہیں؟"
ماہا حسن نے مزید کہا: "اگر آپ کے ساتھ کچھ ہو بھی رہا ہے، تو سچ یہ ہے کہ آپ خود بھی ہر طرح کے مزے لے رہی ہوتی ہیں اور دوسروں کو بھی اسی دنیا سے متعارف کروا رہی ہیں۔ وقت پر آواز کیوں نہیں اُٹھاتے آپ لوگ؟"
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ: "یاد رہے، سب ایسے نہیں ہیں۔ میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں — ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز — جو بہت ہی صاف اور پروفیشنل طریقے سے کام کر رہے ہیں۔"
ماہا حسن نے مزید کہا کہ اگر کسی کے ساتھ اس طرح کے مسائل ہوں تو بہتر ہے کہ وہ صحیح طریقے سے آواز اٹھائیں بلکہ شکایت درج کروائیں، کیونکہ ایسے ادارے موجود ہیں جو مدد کر سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے چُٹکلے چھوڑنے سے پوری انڈسٹری میں کام کرنے والے ہر ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو ایک ہی نظر سے دیکھا جانے لگتا ہے، جو بالکل غلط تاثر پیدا کرتا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں