عشق لازوال کی انتہائی بولڈ کانٹیسٹنٹ فاطمہ | Ishq Lazawal Show Fatima

عشق لازوال کی انتہائی بولڈ کانٹیسٹنٹ فاطمہ

یہ شو “عشق لازوال” ایک ڈیٹنگ شو ہے جو شروع ہونے سے پہلے ہی شدید تنقید کی زد میں آ چکا ہے۔ اس شو میں پانچ لڑکیاں اور پانچ لڑکے شریک ہو رہے ہیں۔ شو کے کانسیپٹ کے مطابق، ان سب کو ایک ہی گھر میں اکٹھا رکھا گیا ہے — بالکل اُسی طرح جیسے بِگ باس میں ہوتا ہے۔

اس شو میں یہ تمام شرکاء اپنے اپنے پارٹنر کا انتخاب کریں گے اور شاید شو سے نکلنے کے بعد شادی بھی کریں۔ یہ ایک واہیات شو ہے، کیونکہ پاکستانی معاشرے میں اس طرح کے مواد کی کوئی گنجائش نہیں۔

یہ شو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر کیا جا رہا ہے اور اس کی ریکارڈنگ ترکی میں کی گئی ہے۔ اس کی ایک کانٹیسٹنٹ فاطمہ ہیں، جو نہایت بولڈ لباس میں نظر آتی ہیں اور نام نہاد مسلم فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ اتنی بے باکی تو ہمیں بِگ باس جیسے بھارتی شوز میں بھی نہیں دکھائی جاتی۔

تمام لڑکیاں انتہائی بولڈ لباس میں ملبوس ہیں اور ناشائستہ گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔ اس شو کی ہوسٹ مایرا عمر ہیں، جو خود بھی آہستہ آہستہ انتہائی واہیات انداز اختیار کرتی جا رہی ہیں۔

ہم سب کو اس شو کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ ایسے غیر اخلاقی مواد کو بند کیا جا سکے۔

تحریر : خرّم صلاح الدّین

Facebook | Instagram

#IshqLazawal #FatimaZahra #IshqLazawalShow #PakistaniShow #DatingShow #TurkishRealityShow #AyeshaOmer #MaeraOmer #PakistaniDrama #EntertainmentNews #PakistaniDramaInsider

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس