اگر آج کوئی دوپٹہ لینے کی بات کرتا ہے تو اُسے ذہنی مریض کہا جانے لگتا ہے، نہ جانے کیا کیا طعنے دیے جاتے ہیں۔ یہاں بھی ایسے ہی تبصرے آنے والے ہیں۔
لیکن ذرا ایمانداری سے خود سے سوال کریں:
کیا آپ کے گھروں میں بیٹیاں باپ اور بھائی کے سامنے اسی طرح بغیر دوپٹے کے گھومتی ہیں؟
آپ ڈرامے اچھے بنا رہے ہیں، اور دنیا بھر میں ہمارے ڈرامے دیکھے جا رہے ہیں، پر آپ پوری دنیا کو یہ کیا دکھا رہے ہیں؟
کیا ہم واقعی ایسے ہی ہیں؟
کچھ تو خدا کا خوف کریں۔ آپ نے تو دوپٹے کو جڑ سے ہی اتار کر پھینک دیا ہے۔
اس دن کا انتظار نہ کریں جب آپ کی اپنی بیٹیاں بھی بغیر دوپٹے کے بازاروں میں گھوم رہی ہوں گی۔
ہمارے ڈرامہ ساز آہستہ آہستہ ہر غلط چیز کو نارمل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،
اور ہم اسے صرف نظر انداز ہی نہیں کر رہے بلکہ آہستہ آہستہ اس کے عادی بھی ہوتے جا رہے ہیں۔
براہِ کرم ایمانداری سے بتائیں، اِن تصاویر میں آپ کو کون سا انداز بہتر لگ رہا ہے — دوپٹے کے ساتھ یا بغیر دوپٹے کے؟



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں