ہمارے اصل ہیروز — شو بز کی اصل حقیقت
" alt="Agha Shiraz" style="max-width:48%; height:auto; border-radius:10px; margin:5px;">
" alt="Umair Leghari" style="max-width:48%; height:auto; border-radius:10px; margin:5px;">

ہمارے اصل ہیروز

آپ کی غلطی ہے بھائی، سیدھی سی بات ہے۔ آپ کی غلطی میں بتاتا ہوں کہ آپ نے انڈسٹری میں کیا کیا غلط کیا؟

آپ نے سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ آنے والے جونیئرز کو دونوں ہاتھوں سے خوش آمدید کہا، انہیں انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا۔

آپ نے اپنے قریبی دوستوں کے—جنہیں آپ اپنا اصل دوست سمجھتے تھے، حالانکہ وہ تھے نہیں— کام نہ صرف مفت میں کیے بلکہ ان کے کیے ہوئے کام کو جگہ جگہ جا کر بغیر کسی لالچ کے مفت میں پروموٹ بھی کیا۔ انہیں اس قابل بنایا کہ آج وہ خود کو اسٹار سمجھے بیٹھے ہیں۔

آپ نے کبھی چند پیسوں کے لیے اپنے دوستوں کو اپنی اوقات نہیں دکھائی۔ آپ نے فضول پارٹیوں اور خوشامدی محفلوں میں جانے کے بجائے اپنی فیملی کو ترجیح دی۔

اور آپ کی سب سے بڑی “غلطی” یہ ہے کہ جن لوگوں نے آپ کے ساتھ برا کیا، آپ نے 30–35 سال گزر جانے کے باوجود نہ ان کے نام لیے اور نہ ہی شکوہ کیا۔

سچ کہوں تو آپ کو اس انڈسٹری میں رہنے کا طریقہ ہی نہیں آیا، کیونکہ جو خوبیاں آپ میں موجود ہیں ان کے ساتھ آپ ایک اچھے شوہر، اچھے باپ اور اچھے بیٹے تو بن سکتے ہیں، لیکن اس انڈسٹری کے سپر اسٹار نہیں بن سکتے۔

ٹینشن کی کوئی بات نہیں میرے دوست، آپ ہی اصل میں سپر اسٹار ہیں۔ کوئی بات نہیں اگر آپ کو وہ مقام نہیں ملا جو ان سپر اسٹارز کو ملا ہے۔ اصل میں آپ نے وہ مقام حاصل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی؛ آپ کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ آپ اپنا مقام اللہ کے آگے بلند ہو۔

میرے بہت ہی پیارے دو بھائی، آغا شیراز اور عمیر لغاری، دونوں اس وقت سے اس انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں جب آج کے بہت سے اسٹارز پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے بہت سے دوستوں کو اسٹار بنا دیا، مگر جب خود انہیں کسی کی ضرورت پڑی تو کوئی ان کے ساتھ کھڑا نہ ہوا۔ ہاں، ان کے چند اچھے دوست ایسے ضرور ہیں جنہوں نے ان کا غیر مشروط ساتھ دیا۔

میں ان شاء اللہ اس انڈسٹری کے ایسے اور بھی اصل ہیروز کا ذکر آپ لوگوں سے کرتا رہوں گا۔

اللہ پاک آپ دونوں کو اور آپ کی فیملیز کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے، آمین۔


تحریر: خرم صلاح الدین

📌 مجھ سے جڑیں:
🔵 Facebook: facebook.com/khurram.salahuddin.96
🟣 Instagram: instagram.com/khurram.salahuddin81

Hashtags:
#pakistanidrama #Showbiz #realityofshowbiz #AghaShiraz #UmairLeghari #HUMTV #ARYDigital #HarPalGeo #drama #stars #superstar

تبصرے