اشاعتیں

ستمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
تصویر
drama serial sheer ki last qist ab cinema pr drama serial sheer ka last episode ab cinema pr جم ہم فلم بناتے ہیں وہ جب سینما میں دیکھیں تو ایسا لگتا ہے ہم ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اور ڈرانے کو ہم ڈے ون سے فلم کی طرح بناتے ہیں اگر وہ توجہ حاصل کر لیتا ہے تو اس کی أخری قسط کو فلم میں تبدیل کر کے سینما میں لگا دیتے ہیں مطلب ہم سینما کے لئے ڈرامہ بناتے ہیں اور ٹی وی کے لئے فلم تو ہم فلم سینما کے لے فلم اور ٹی وی کے لئے ڈرامہ کیوں نہیں بناتے؟ اور اب تو یہ بھی ہونے لگا ہے کہ ایک مشہور پروڈکسن ایم ڈی پروڈکشن ہاؤس ایک فلم بنا رہا ہے اس ہی کو ساتھ ساتھ ایز اے ڈرامہ سیریل بھی ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، By Khurram Salahuddin Follow on Facebook | Follow on Instagram #PakistaniDrama #SheerLastEpisode #CinemaRelease #DramaToFilm #KhurramSalahuddin
تصویر
فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی کہانی فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی حقیقت؟ فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، مگر اب تک فہد مصطفیٰ کی جانب سے نہ تو اس کی تردید کی گئی ہے اور نہ ہی تصدیق۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا کہ انہوں نے دوسری شادی کی ہے یا نہیں۔ اور اگر واقعی انہوں نے دوسری شادی کر بھی لی ہے تو عوام کو اتنا منفی ردعمل دینے کی کیا ضرورت ہے؟ آخر انہوں نے نکاح ہی کیا ہے، کوئی غلط کام تو نہیں کیا۔ ہاں، یہ ضرور ہے کہ اگر انہوں نے شادی کر لی ہے تو بہتر ہوگا کہ وہ کھل کر اس کا اعتراف کریں اور اسے عزت و وقار کے ساتھ نبھائیں۔ اب اپنی اصل بات کی طرف آتے ہیں۔ جس خاتون کا نام فہد مصطفیٰ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، ان کا نام حنا امان ہے، اور ان کا مکمل نام حنا یونس ہے۔ میری ملاقات حنا سے 2014 میں ہوئی جب میں فہیم برنی کے ڈرامے "دے اجازت جو تُو" کی ایڈیٹنگ پر کام کر رہا تھا، ان کے پروڈکشن ہاؤس میں۔ اصل میں حنا امان اس ڈرامے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں۔ اس...
تصویر
AYSHA OMER KA WAHAYAT SHOW AYSHA OMER KA WAHAYAT SHOW نیم برہنہ حالت. میں عاشہ عمر یہ شو لازوال عشق ہوسٹ کر رہی ہیں جو کی بھی طور پاکستانی شو کہلانے کے لائق نہیں ہے، آپ اگر اتنے ہی مغربی دنیا کو پسند کرتے ہیں تو وہاں جا کر ان کے ہی میڈیا پر کام کر لیں ، وہاں آپ یہ باقی کے پچے کچے کپڑے بھی با آسانی اتار سکیں گوئی کچھ نہیں کہے گا۔ کیا خیال ہے آپ لوگوں کا پاکستان میں ایسے شو نشر ہونے کی گنجائش ہے ؟ یہ شو ترکی میں ریکارڈ ہوا ہے جس میں پاکستانی جوڑوں نے شرکت کی ہے اور یہ یوٹیوب پر نشر ہوگا۔ یوٹیوب پر نشر کرنے کا مقصد کیا ہے؟ کیا ہم اپنی نسل کو کچھ بھی دکھا دیں؟ Story by Khurram Salahuddin 📌 Follow me: Facebook | Instagram
تصویر
ڈرامہ ریویو: Sanwal Yaar Piya Episode 01 (سانول یار پیا) ڈرامہ ریویو: سانول یار پیا کی پہلی قسط Sanwal Yaar Piya Episode 01 – پہلی قسط کی مکمل کہانی اور ریویو ڈرامہ سیریل "سانول یار پیا" کی پہلی قسط کا آغاز فلمی انداز میں کیا گیا ہے۔ کہانی ایک ایسی ماں سے شروع ہوتی ہے جو لیبر پین سے گزر رہی ہے، جبکہ اس کا شوہر جوئے میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی اس کے دو بچے بروقت علاج نہ ہونے کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ غربت کی ماری یہ عورت سلائی کڑھائی کر کے گھر کا خرچ چلاتی ہے اور اسی وقت اپنے شوہر کو چار سو ستر رپے نکال کر دیتی ہے لیکن وہ بھی وہ جوئے میں ہار دیتا ہے۔ حقیقت میں یہ کردار ایک کسمپرسی کی تصویر ہونا چاہیے تھا، لیکن ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ماں فل میک اپ میں، بنی سنوری اور ٹپ ٹاپ انداز میں موجود ہے۔ یہی تضاد کہانی کی اصل شدت کو کم کر دیتا ہے اور ناظرین کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ کیا یہ حقیقت کے قریب منظرنامہ ہے یا صرف ایک ڈرامائی دکھاوا؟ شوہر جوئے میں ہی لگا رہتا ہے، ادھر بیوی جان کی بازی ہار...
تصویر
پاکستانی فلم "آئٹم" کی کہانی اور مسائل پاکستانی فلم "آئٹم" کی کہانی اور مسائل ہمارے ملک پاکستان میں فلم انڈسٹری کا حال آپ سب جانتے ہی ہیں۔ بہت سے پروڈیوسرز فلمیں بنانے کی کوشش تو کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہو پاتے۔ اگر تین بڑے چینلز جیسے کہ جیو، اے آر وائی اور ہم ٹی وی آپ کے ساتھ ہوں تو آپ نہ صرف فلم مکمل کر سکتے ہیں بلکہ اسے سینما کی زینت بھی بنا سکتے ہیں۔ لیکن اکثر پروڈیوسرز اپنی پوری زندگی لگا دیتے ہیں، پھر بھی ان کی فلم مکمل نہیں ہو پاتی۔ میں کچھ ایسے پروڈیوسرز کو بھی جانتا ہوں جنہوں نے اپنی ذاتی جمع پونجی بھی فلم بنانے میں لگا دی، لیکن نہ منافع حاصل ہو سکا بلکہ خرچ کی گئی رقم بھی واپس نہ مل پائی۔ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک فلم کافی عرصے سے بن رہی تھی جس کا نام تھا "آئٹم" ۔ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ اس فلم کے بارے میں ضرور جانتے ہوں گے۔ اس کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھیں ہما شیخ، جبکہ اس میں مرکزی ہیروئن کا کردار ادا کر رہی تھیں عالیہ علی۔ جی ...

Pakistani Drama Sher Under Fire for Controversial Dialogue

تصویر
ڈرامہ سیریل "شیر" – متنازعہ ڈائیلاگ اس ڈرامے کی رائٹر زنجبیل عاصم ہیں، جو اپنے ڈراموں میں ریٹنگ کے لیے اکثر ایسے ڈائیلاگز شامل کر دیتی ہیں جو ہمارے معاشرتی اقدار کی عکاسی نہیں کرتے۔ کہانی دو بڑے جاگیرداروں کے درمیان دشمنی کے گرد گھومتی ہے۔ ابتدا میں ان کے تعلقات اچھے دکھائے گئے ہیں، لیکن زمین کے تنازع کی وجہ سے اختلافات شدت اختیار کر لیتے ہیں اور یہ جھگڑا دشمنی تک پہنچ جاتا ہے۔ ڈرامے میں نبیل ظفر ایک بااثر جاگیردار کا کردار ادا کر رہے ہیں، جن کی بیٹی سارہ خان ہے۔ دوسری طرف، دانش تیمور "شیر" کے کردار میں نظر آ رہے ہیں، جو ایک بہادر اور اصول پسند شخص ہے۔ کہانی کے دوران سارہ خان اور شیر ایک دوسرے کو پسند کرنے لگتے ہیں۔ لیکن جب شیر اپنے والدین کے ساتھ رشتہ لے کر آتا ہے، تو نبیل ظفر غصے میں آ کر اپنی بیٹی کی بات رد کر دیتے ہیں۔ اسی موقع پر کچھ ایسے جملے بولے گئے جن پر سوال اٹھایا جا رہا ہے۔ “تم میرے لیے مر چکی ہو، شاید شیر تمہاری قدر مجھ سے زیادہ کرتا ہے۔” یہاں تک تو کہانی میں جذبات کی شدت دکھائی گئی، ل...

?Sanwal Yaar Piya – Why Did Dur-e-Fishan Hold Both Hands دُرِفشان نے دونوں کے ہاتھ کیوں تھامے؟

تصویر
دُرِفشان نے دونوں کے ہاتھ کیوں تھامے؟ – سانوال یار پیا کا تجسس یہ سوال ناظرین کے ذہن میں سب سے پہلے آتا ہے جب وہ ڈرامہ "سانوال یار پیا" دیکھتے ہیں۔ دُرِفشان (پیا) ایک ایسا کردار ہے جو اپنے فیصلوں میں مضبوط اور آزاد ہے، لیکن اس کا دونوں لڑکوں کے ہاتھ تھامنا ایک دلچسپ تجسس اور پیچیدہ رشتہ کی نشانی ہے۔ یہ لمحہ صرف رومانوی جذبات کی عکاسی نہیں کرتا، بلکہ کرداروں کے درمیان موجود محبت، قربانی، اور تعلقات کی پیچیدگی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ناظرین فوراً سوچتے ہیں: کیا پیا واقعی دونوں کے ساتھ ایک ہی طرح کی محبت رکھتی ہے؟ یا اس کے پیچھے کوئی اور کہانی ہے؟ یہ وہ تجسس ہے جو ڈرامہ کی اصل کشش پیدا کرتا ہے اور کہانی کو آگے بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ 🎬 "سانوال یار پیا" کا جائزہ 📺 نشر کا وقت: یہ ڈرامہ 22 اگست 2025 کو ہر پل جیو ٹی وی پر نشر ہونا شروع ہوا تھا۔ 🎭 مرکزی کاسٹ: سانوال: فروغ خان پیا: دُرِفشان سلیم شہزاد: احمد علی اکبر 📝 مصنف: ہاشم ندیم 🎬 ہدایتکار: واجہت راؤف 💔 کہانی کا خلاصہ "سانوال یار پیا" ایک پیچی...

BBC Report on Pakistani Drama Industry: Payments Controversy or Misleading Narrative

تصویر
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری: ادائیگیوں کا تنازع یا BBC کی یکطرفہ رپورٹ؟ بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں چند پاکستانی فنکار اور ایک ڈائریکٹر اپنی ادائیگی دیر سے ملنے یا نہ ملنے کی بات کر رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ادائیگی کے مسائل موجود ہیں، لیکن یہ خبر یکطرفہ لگتی ہے، جس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ہماری پوری انڈسٹری ہی خراب ہے۔ یہ اُن پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ زیادتی ہو گی جو وقت پر ادائیگی کرتے ہیں۔ جن فنکاروں نے اس رپورٹ میں شکایات کی ہیں وہ بھی دن رات اسی انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، تو ان میں یہ ہمت ہونی چاہیے کہ وہ اُن پروڈکشن ہاؤسز کے نام لیں جنہوں نے اُن کی ادائیگی روکی، اور خاص طور پر اُن کا ذکر بھی لازمی کریں جو وقت پر پیمنٹ کرتے ہیں۔ جیسے کہ Big Bang، iDream، Six Sigma، M.D Productions، Momal Productions، 7th Sky اور Green Entertainment ۔ مجھے جتنا علم ہے، یہ سب پروڈکشن ہاؤسز وقت پر ادائیگیاں کر رہے ہیں۔ اگر یہ پیمنٹ نہ کریں تو اِن کا کام کیسے چلے گا اور پھر لوگ اِن کے ساتھ کام کیوں کریں گے؟ کچھ عرصہ پہلے واقعی صورتحال بہت خراب ...